فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے‘ودیا بالن

بدھ 3 فروری 2016 12:13

فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے‘ودیا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں ہرفنکار خود کو غیر محفوظ تصورکرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے بھارتی مصنفہ سکھنیا وینکتراگھون کے ناول ”ڈارک تھنگز کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ودیا بالن کا کہناتھا کہ فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے اور ہم سب اسے محفوظ کرتے ہیں اداکارہ کا کہناتھا کہ میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھاجاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی جس سے بعض اوقات ہم جذبات میں آجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :