پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارتی اداکار سے رابطہ ،ویزہ دینے کی پیشکش

دستاویزات دیں ویزہ جاری کردینگے،عبدالباسط:تقاریب کی تاریخ گزر چکی ،فی الحال نہیں جا سکتا،انوپم کھیر

بدھ 3 فروری 2016 12:29

پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارتی اداکار سے رابطہ ،ویزہ دینے کی پیشکش

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزا دینے کی پیشکش کر دی ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے ویزہ کے حوالے سے حالیہ بیانات کے بعد مجھ سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ ہو چکا اگر وہ پاکستان جانے کے خواہشمند ہیں تو ہائی کمیشن انہیں ویزہ جاری کرسکتا ہے ،رپورٹ کے مطابق عبد الباسط کا کہنا تھا کہ یہ سارے معاملات غلط فہمی کا نتیجہ تھے ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ انوپم کھیر کو پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا جائے اگر وہ ویزہ دستاویزات جمع کراتے ہیں تو اس صورت میں پاکستان جا سکتے ہیں تاہم بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں جس تقریب میں شرکت کرنا تھی اس حوالے سے تفصیلات دی گئی تھیں ان میں سے بعض تقاریب کی تاریخ گزر چکی ہے اس لئے وہ فی الوقت پاکستان جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

۔

متعلقہ عنوان :