انڈر 19ورلڈ کپ میچ کے دوران متنازع رن آؤٹ ، عبدالقادر کی شدید تنقید
بدھ 3 فروری 2016 12:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے متنازع انداز میں اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منکڈ قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔چٹاگانگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں زمبابوے کو میچ میں فتح کیلئے چھ گیندوں پر تین رنز درکار تھے جبکہ صرف ایک وکٹ باقی تھی تاہم میچ کا آخری اوورز کرانے والے کیمو پال نے منکڈ رن آوٴٹ کر کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں دو رنز سے فتح دلا دی۔
کرکٹ کی اصطلاح میں اگر کوئی کھلاڑی باوٴلنگ کیلئے دوڑتے ہوئے آئے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر بیلز ارا دے تو بلے باز کے کریز سے باہر ہونے کی صورت میں اسے رن آوٴٹ قرار دیا جائے گا اور اسے منکڈ رن آوٴٹ کہتے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے آئی سی سی سے منکڈ قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں پلیئرکو ایک وارننگ ضرور دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کی روح کو برقرار رکھنا کھلاڑیوں اولین ترجیح ہونی چاہیے اور لیکن جب تک یہ قانون تبدیل نہیں ہو گا، اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈر19 کی سطح پر ٹیموں، کپتانوں اور امپائرز کو اس طرح بلے باز کو آوٴٹ قرار دینے سے پرہیز کرنا چاہیے اور آوٴٹ قرار دینے سے قبل اسے وارننگ جاری کی جانی چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.