پاکستان سپر لیگ کا آغاز جمعرات کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ہوگا
بدھ 3 فروری 2016 12:55
دبئی۔ 03 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز جمعرات کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ہوگا۔ پی ایس ایل 24 فروری تک دبئی اور شارجہ ( یو اے ای ) میں کھیلی جائیگی۔ 21 روزہ ٹورنامنٹ میں 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ معروف گلوکار علی ظفر اور سین پال پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندر، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز شامل ہیں۔ 24 فروری تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے نامور کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے جن میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، شان ٹیٹ، بریڈ ہیڈن، شکیب الحسن، لوک رائٹ، تمیم اقبال، ڈوئن براوو، آندرے رسل، محمد نبی اور جیڈ ڈیرن بیک شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.