ماسٹر چیمپئنز لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

بدھ 3 فروری 2016 12:57

ماسٹر چیمپئنز لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی ۔ 03 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) میں کل جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے سابق مایہ ناز کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں 4 فروری کو پہلے میچ میں لبرا لیجنڈز اور سیجیٹیریس سٹررائیکرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ ورگو سپر کنگز اور لیو لی اونز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل 11 فروری کو اور دوسرا سیمی فائنل میچ 12 فروری کو کھیلاجائیگا، دونوں سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلے جائینگے جبکہ ماسٹر چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 13 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔