کچی آبادی کیس ،سینئر سول جج نے سی ڈی اے انسپکٹر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 3 فروری 2016 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے سی ڈی اے انسپکٹر انفورسمنٹ بلال ظفر کو کیس کی سماعت کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں کچی آبادی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم سی ڈی اے انسپکٹر بلال ظفر کو ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ ختم ہونے پر جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم انسپکٹر انفورسمنٹ بلال ظفر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ملزم انسپکٹر بلال ظفر پر کچی آبادی قائم کرانے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :