ہالی ووڈ فلم”گوڈز آف ایجپٹ“کا ٹریلرجاری کردیا گیا

بدھ 3 فروری 2016 13:28

ہالی ووڈ فلم”گوڈز آف ایجپٹ“کا ٹریلرجاری کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)ہالی ووڈ کے مایہ نازاسکاٹش اداکار گیرارڈ بٹلر کی نئی ایکشن ایڈونچر فلم”گوڈز آف ایجپٹ“کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارایلکس پرویاس کی اس فلم کی کہانی صدیوں قبل مصرکے ایک ایسے نوجوان چور کے گرد گھومتی ہے جودنیا پر حکمرانی کے خواہشمند دشمنوں کا مقابلہ نہ صرف طاقت اور ذہانت سے کرتا ہے جبکہ پوشیدہ قوتیں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں۔

میٹ سزاما اوربرک شارپلیس کی مشترکہ پروڈکشن میں نامور اداکارگیرارڈ بٹلر، برینٹن تھویٹس، نکولاج کوسٹر، کرٹنی ایٹون، ایبے لِی اور بروس اسپینس اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔140ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔