بطور فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی، گلوکارہ پلک موچھال

بدھ 3 فروری 2016 13:28

بطور فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بالی ووڈ گلوکارہ پلک موچھال کا کہنا ہے کہ ایک فنکار ہونے کی حثیت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی، تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ملتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فلم ”زہر عشق“کے گیت بھی ریکارڈ کروائے ہیں جو بہت جلد سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔پلک موچھال کا کہنا ہے کہ بطور فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی۔انہوں نے کہا کہ میوزک ملکوں کو قریب لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :