متنازعہ بیان دینے والی شخصیات اپنی بات پر قائم رہیں ‘ کنگنا رناوت

بدھ 3 فروری 2016 13:41

متنازعہ بیان دینے والی شخصیات اپنی بات پر قائم رہیں ‘ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بولی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہناہے کہ انڈسٹری کی جن شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پربیانات دیے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بیانات پر کار بند رہیں۔اداکارہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن شخصیات نے متنازعہ بیان دیے ہیں انھیں اب ان کیلئے صفائیاں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے سپر سٹار شاہ رخ خان ، عامر اور کرن جوہرکو ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس رخ میں ان شخصیات نے اپنی رائے کا اظہار کیا عوام نے اسے کسی اور رخ کے مطابق لیا تاہم اب جو ہو گیا سو ہو گیا۔29سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ آزادی اظہار رائے کی حامی ہیں لیکن ہمیں کچھ بھی بولنے سے قبل سوچنا چاہیے سننے والے ہماری بات کا کچھ بھی مطلب نکال سکتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسی بنا پر سماجی روابط کی سائٹس پر نہیں آتیں تاکہ ان کے کسی بیا ن کی وجہ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“ میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :