انوشکا اورویرات میں بھی فاصلے بڑھ گئے
بدھ 3 فروری 2016 13:48
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بھارتی فلم نگری میں آئے دن نئے رشتوں کے بننے اور توٹنے کے چرچے ہر زبان زد عام پر ہوتے ہیں، کبھی کسی اداکار کی شادی کی خبریں تو کبھی کسی سے علیحدگی کی خبریں خاصی عام ہوتی جارہی ہیں لیکن اب بالی ووڈ کے ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بڑھتی جارہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی گمان کیا جارہا ہے کہ دونوں میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی گہری دوستی بھی اب خطرے میں نظر آتی ہے۔ دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پرایک دوسرے کو فالوکرنا چھوڑدیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں بھی خاصا تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ یہ بھی بالی ووڈ میں حالیہ جوڑوں کی طرح الگ تو نہیں ہورہے ہیں جہاں فلم نگری میں رنبیر کترینہ، ارباز ملائکہ، ہریتھک سوزین، فرحان ادھونا بھی دوریاں اختیار کر چکے ہیں جب کہ ان کے مداح دونوں کی شادی کی خبروں کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.