بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ ہوں،تمام تر توجہ معیاری کام پر ہے،کنگنا

بدھ 3 فروری 2016 13:56

بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ ہوں،تمام تر توجہ معیاری کام پر ہے،کنگنا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنا اچھا نہیں لگتا ۔میری تمام تر توجہ میعاری کام پر ہوتی ہے اور میں ہٹ ،فلاپ کا نہیں سوچتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ۔اداکارہ کنگنا کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ ہوں لیکن میں اس بات کو سوچنے کی بجائے کام پر توجہ دیتی ہوں۔

میں موقع سے فائدہ اٹھاتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں جو فلم اچھی ہو اسے کرتے ہوئے دیرنا لگاؤں۔

(جاری ہے)

میں صحیح وقت پر صحیح فلمیں کیں اور کامیابی نے میرے قدم چومے۔میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں دھڑا ڈھڑ فلمیں سائن کروں،معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور معیاری فلیں سائن کرتی ہوں۔ میں اس وقت فلم”رنگون“ کر رہی ہوں۔میری ہر فلم پہلی فلم سے منفرد اور مختلف ہوتی ہے۔میں ایک قسم کے کرداروں سے بور ہو جاتی ہوں اسی وجہ سے مختلف کردار کرتی ہوں۔میں یہ نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے بھول جائیں اسی وجہ سے ہ فلم میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میں نے اپنے کیرئیر کے بارے میں کبھی بھی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :