صومالیہ کے مسافر طیارے میں دوران پرواز شگاف ، دو افراد زخمی
سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 14:07
صومالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : صومالیہ کےمسافر طیارے میں دورانٍ پرواز ایک شگاف پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 ہزار فٹ کی بلندی پر صومالیہ کی پروازمیں دوران پرواز شگاف پڑگیا ،جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے ۔ پرواز میں شگاف پڑنے کے فوری بعد ہی پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کر لیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں دو مسافر زخمی ہوئے جس کے بعد پائلٹ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا ۔
ڈالو ایئرلائنز کا طیارہ جبوتی جا رہا تھا اور اس پر 60 افراد سوار تھے۔ موغا دیشو کے شمال میں موجود ایک گاؤں کے پولیس آفیسر نے بتایا کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بوڑھے آدمی کی لاش ملی ہے جو کہ مبینہ طور پر حادثے کے دوران جہاز سے گر گیا تھا۔(جاری ہے)
جہاز میں صومالیہ کے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر بھی موجود تھے جنہوں نے جہاز میں شگاف پڑنے کے بعد کی صورتحال کی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے محض ایک آواز سُنی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا ، جب تک ہم دیکھنے کے قابل ہوئے تب تک جہاز میں شگاف پڑ چکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کوئی دھماکہ خیز مواد تھا یا کوئی الیکٹرک شاک لیکن جہاز میں ایک زوردار آواز سُنی گئی تھی۔ شگاف پڑنے کے بعد دورانٍ پرواز بنائی گئی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.