سپریم کورٹ نے شیخ اکرم کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ‘ رکنیت بحال کر دی

بدھ 3 فروری 2016 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 89 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رکنیت بحال کر دی بدھ کو یہاں سپریم کورٹ نے این اے 89 جھگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کو کامیاب قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ این اے 898 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ اکرم کامیاب قرار پائے تھے تاہم (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی کو مولانا احمد لدھیانوی نے چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا تاہم شیخ وقاص اکرم کے والد نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :