آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو 23رنز سے مات دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2016 15:00

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو 23رنز سے مات دیدی

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو23رنز سے شکست دے دی ہے ۔ ڈھاکہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے کے بعد مقررہ 50اوورز بھی نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 48.4اوورز میں 212رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے حسن محسن 86 ،سلمان فیاض 33،محمد عمر 26اور سیف بدر 24رنز کیساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے نمیش ، ڈی سلوا اور سلوا نے 2،2جبکہ فرنینڈو اور آسالانکا نے 1،1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4اوورز میں 189رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس 68،ڈی سلوا 46اور دمتھ سلوا 21ناٹ آؤٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، حسن محسن ،سمین گل اور احمد شفیق نے 2،2اور ارسل شیخ نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ حسن محسن کو شاندار آل راؤنڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا کوارٹر فائنل ویسٹ انڈیز کے خلاف 8فروری کو کھیلے گا ۔