پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 159 رنز کی عبرتناک شکست دیدی
بدھ 3 فروری 2016 15:35
آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ نے مہمان آسٹریلیا کو 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 159 رنز سے یکطرفہ شکست دے دی ہے ۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور مارٹن گپٹل کے 90 رنز کی بدولت کیویز بلے بازوں نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 24.2 اوورز میں 148 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ۔
نیوزی لینڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کے5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور میتھیو ویڈ 37 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ جیمز فالکنر 36 ، کین رچرڈسن 19 ، کپتان سٹیو سمتھ 18 ، ڈیوڈ وارنر12 ، شان مارش 5 ، جان ہیسٹنگ 8 ، جارج بیلی2، گلین میکسویل اور مچل مارش بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولڈ نے 3،3،مچل سینٹنر نے 2، ایڈم ملنے اور کوری اینڈریسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔
میچ میں بہترین کارکرگی پیش کرنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 90، برینڈن میکولم 44، ہینری نیکول 61، گرینٹ ایلیٹ 21، کوری اینڈریسن 10، لیوک رونچی 16، ایڈم ملنے 14 اور کین ولیمسن بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹنر 35 اور میٹ ہینری 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش، جیمز فالکنر اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 اور جان ہیسٹنگ نے 1 وکٹ حاصل کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.