صدرآزادکشمیرکا وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 15:46

صدرآزادکشمیرکا وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن ..

میرپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء)صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کی والدہ ماجدہ کی وفات پران کے گھرمیں جا کر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع سابق کمشنر امور منگلا ڈیم راجہ فضل الرحمن ،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجو د تھی ۔

دریں اثناءصدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے سینئرصحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار کے بھائی اور ممتاز علی خاکسار کے چچا پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما حاجی محمدحنیف خاکسار کی وفات پران کے گھرمیں جا کر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز ،حوم حاجی محمد حنیف خاکسار کے بیٹے انتظار حسین، اقرار حنیف، عرفان احمد ،سیاسی وسماجی راہنماءچوہدری محمد اسلم نذیر،چوہدری محمود احمد، راجہ محمد آصف، عمر فاروق، محمد یونس خاکسار، بشارت حسین لودھی ودیگر موجود تھے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا کہ دنیا فانی ہے ہم سب کو اس دنیا کو کوچ کرنا ہے ہمیں چاہیے کہ جو زندگی ہمیں اللہ تعالی نے عنائت کی اس کا اسفادہ اٹھا کر غریب لوگوں کی خدمت کرنا چاہے تاکہ ہماری آخرت بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ حاجی محمد حنیف خاکسار نڈر، بے باک سیاسی کارکن تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام وعطاءفرمائے۔

صدرآزادکشمیرکا وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن ..