سری لنکا ، پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فرور ی کو تصویری نمائش کا انعقاد کیا جا ئے گا

بدھ 3 فروری 2016 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سری لنکا میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فرور ی کو تصویری نمائش اور عالمی سمینار منعقد کیا جائے گا ،جس میں سری لنکا کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر ممالک کے مہمان بھی شرکت کریں گے ۔ سمینار میں پاکستان اور سری لنکا کے اعلیٰ حکام مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی جہد مسلسل میں انسے اظہار یکجہتی کریں گے۔

بدھ کے روزپاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر کی طرح سری لنکا کے دارلحکومت کولمبومیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سمینار اور تصویری نمائش کا اہتما کیا گیا ہے ،جس میں ماہرین مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالیں گے اور تصویری نمائش میں کشمیریوں پر ڈھائے گے ظلم او ربربیت کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں 1990سے منایا جا رہا ہے اور اس دن کشمیریوں سے اظہا یکجہتی کے ساتھ ساتھ تحریک آزاد کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداریت اور اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے حل کی طرف ذور دیا جاتا ہے ۔

پاکستانی قوم اس دن کو گزشتہ 26برس سے بنا رہی ہے اور ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری ،آزاد کشمیر سمیت دنیاکے مختلف مقاما ت پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :