گوگل نے بھارتی وزیراعظم کی تصویرکودس بڑے مجرموں میں شامل کرلیا

بدھ 3 فروری 2016 16:07

گوگل نے بھارتی وزیراعظم کی تصویرکودس بڑے مجرموں میں شامل کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تصویرکوبھارت کے دس بڑے مجرموں میں شامل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر پر مقامی ٹرینڈز میں Top10Criminals# سرفہرست ہے اور نریندر مودی کی مخالفت میں ہزاروں شہری اب تک اپنے پیغامات درج کرچکے ہیں،اب تک اس ہیش ٹیگ کے تحت13 ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی جا چکی ہیں،سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا ہے کہ "دم ہے تو گوگل کو بھی پابند کرو"جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی.حسیبہ امین لکھتی ہیں کہ "ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں،لیکن انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولیگا،گوگل کے ٹاپ ٹین کرمنلزمیں شامل مودی کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق پہلے ہی ایک ارب روپے انعام کااعلان کرچکے ہیں.

متعلقہ عنوان :