اسلام آباد : پیمرا نے ن لیگی رکن اسمبلی کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 16:10

اسلام آباد : پیمرا نے ن لیگی رکن اسمبلی کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ن لیگ کی رہنما اور اداکارہ کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر چلانے پر تین نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوٹسز موصول کرنے والے تین نجی ٹی وی چینلز میں اے آر وائی، سما اور 92 نیوز شامل ہیں۔ ان تینوں نجی ٹی وی چینلز نے کنول نعمان کی موت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی جس پر انہیں نوٹسز جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ کنول نعمان کو برین ہیمبرج کے بعد لاہور کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ دو روز سے زیرٍ علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیمرا نے اپنے اکاؤنٹ پر ان تینوں نجی ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے نوٹسز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

(جاری ہے)

تاہم پیمرا کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق اے آر وائی نیوزچینل نے پیمرا کی جانب سے عائد کیے گئے جُرمانے کی ادائیگی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :