پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا سابق فوجی افسر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بدھ 3 فروری 2016 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سابق فوجی افسر کرنل( ر) تصدق کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل تھہیم نے ملزم کرنل(ر) تصدق کے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران پولیس کیتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 2010 میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقیچٹھہ بختاور سے دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے ۔
دہشت گردوں نے چٹھہ بختاور کے علاقے میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا ۔ گرفتار ی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود جن میں خودکش جیکٹس بھی شامل تھیں برآمد ہوئی تھیں ۔ دوران تفتیش محسن نامی دہشت گرد نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس حملے کا ماسٹر مائنڈ کرنل(ر) تصدق ہے ۔
دوران سماعت کرنل (ر)تصدق نے عدالت میں بتایا کہ وہ محسن نامی کسی شخص کو نہیں جانتا اور نہ ہی اسے کبھی دیکھا ہے دہشت گرد اس لئے میرا نام لے رہے ہیں تاکہ ان پر سختی کم کی جا سکے اور توجہ کسی ا ور طرف مبذول کرائی جا سکے ۔ واضح رہے کہ کرنل(ر) تصدق کے خلاف تھانہ نیلور میں بھی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج ہے جس مقدمے میں وہ مفرور رہے ہیں ۔ پولیس کو ایک عرصے سے کرنل(ر)تصدق کی تلاش تھی کرنل(ر)تصدق کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا اور بدھ کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.