کمرشل بنکوں کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کے لئے قرضے 9.8 فیصد تک پہنچ گئے

بدھ 3 فروری 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) کمرشل بنکوں کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کے لئے قرضے 9.8 فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور ان کا حجم 3.2 کھرب روپے ہو گیا ہے اس کی وجہ کم شرح سود کا اثر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ بزنس کے لئے کریڈٹ بڑھ گیا ہے اس طرح کنزیومر فنانس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 2015 تک پرائیویٹ سیکٹر کے بزنس کے لئے قرضوں کی مالیت 3.2 کھرب تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 مہینوں سے 9.8 فیصد زیادہ تھی تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے بعد سٹیٹ بنک آف پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران شرح سود میں کمی کی ہے شرح سود 2014-15 کے بعد سے 350 بیس پوائنٹ کم ہوا ہے اور اب 6فیصد ہے