ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، ایشیائی مارکیٹس میں مندی

بدھ 3 فروری 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)ایران کی عالمی منڈی میں آمد کے باعث ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ،بر ینٹ کروڈ کی قیمت بتیس ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے باعث ایران کی جانب سی عالمی منڈی میں رواں سال مارچ سے خام تیل کی برآمد کا امکان ہے جس کے باعث ایشائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت تریپن سینٹس کمی سے بتیس اعشاریہ سینتالیس ڈالرفی بیرل پرآگئی جبکہ لائیٹ سوئیٹ کروڈ انتیس ڈالرفی بیرل ہوگیا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں ستر فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے جاپان کے نکئی انڈیکس میں پانچ سو اڑتالیس، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں ساڑھے چار سو، بھارت کے بی ایس ای انڈیکس میں ڈھائی سو اور شنگھائی کمپوزٹ میں تینتیس پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔