شعیب ملک پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر فٹ
بدھ 3 فروری 2016 16:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے قومی آل راوٴنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایونٹ کیلئے بھرپور فٹ ہیں اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی کی خاطر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی میں پڑاوٴ ڈال دیا ہے اور گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف وہ پہلے ون ڈے کیلئے بھی دستیاب تھے لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں مزید انجری سے بچانے کیلئے آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا خواب اپنی تعبیر کے قریب ہے جس کی انہیں بہت خوشی ہے کیونکہ اس سے پاکستانی کرکٹرز کو بہت زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔(جاری ہے)
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کھیلنا ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان میں لمبے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ہے اور مقامی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کیخلاف کھیلنے کا موقع بھی نہیں مل رہا ہے پی ایس ایل خوش آئند اور خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں تمام کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ دیگر ملکوں سے آنے والے اسٹار کھلاڑی بھی اس ایونٹ کو دلچسپ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ سے قبل پی ایس ایل سے فائدہ ہو گا کیونکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کنڈیشنز کم و بیش ایسی ہی ہوتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.