لیجنڈ سر ویو ن رچرڈ نے کوئٹہ گلیدیٹرز کے بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 3 فروری 2016 16:27

لیجنڈ سر ویو ن رچرڈ نے کوئٹہ گلیدیٹرز کے بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھال ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سر ویو ن رچرڈ بھی پاکستان سپرلیگ سے منسلک ہوگئے۔ رچرڈ نے ایونٹ میں کوئٹہ گلیدیٹرز کے بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

باوٴلرز کی درگت بنانے والے ، ویسٹ انڈیز کے اسٹائلش بلے باز ویو رچرڈ بھی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے۔ رچرڈ ایونٹ میں کوئٹہ گلیدیٹرز کی ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور منسلک ہوئے۔ انہوں نے لیگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ایونٹ کی تیاریوں کیلئے پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔ دورہ نیوزی لینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز نے بھی اپنے اپنے اسکواڈز کو جوائن کرلیا۔

متعلقہ عنوان :