احتساب سے کسی بھی شخص کو بالاتر نہیں ہونا چاہیے ، مصباح الحق

بدھ 3 فروری 2016 16:33

احتساب سے کسی بھی شخص کو بالاتر نہیں ہونا چاہیے ، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ احتساب سے کسی بھی شخص کو بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔لاہور میں ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بطور مشیر چیئرمین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پہلی مرتبہ شرکت کی ،کم گو اور نپے تلے الفاظ کا استعمال کرنے والے مصباح الحق نے اپنی تجاویز اور دلائل سے سب کو ہی متاثر کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح نے محمد عامر کی ٹیم میں اچانک واپسی پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے بغیر کسی ہوم ورک کے ہمیں صرف یہ بتادیا کہ عامر کو پاکستان کی جانب سے کھیلنا ہے ،کھلاڑیوں سے میٹنگ کراکے گلے شکوے دور کرنے کی بھی کوشش نہیں کی ، آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کوئی بھی ہو ،پابندی تاحیات ہونی چاہیے۔

مصباح نے کہا کہ سلیکٹرز بھی ہار اور جیت میں برابر کے شریک ہوتیہیں ،ہر سیریز کے بعد احتساب کا نظام متعارف کرانا چاہیے۔ جبکہ میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی پابندی تاحیات ہونی چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھی اس موقع پر مصباح کی بعض تجاویز سے اتفاق کیا اور ان پر عمل در آمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :