خیبرپختونخوا حکومت کا 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

بدھ 3 فروری 2016 16:55

خیبرپختونخوا حکومت کا 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبہ بھر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) حکومت خیبرپختونخوا نے 5 فروری 2016 بروز جمعہ کویوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں تمام صوبائی سرکاری اداروں ،ضلعی حکومتوں اورعوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ5 فروری کو صبح دس بجے کشمیری شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔اس امر کااعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخواکی جانب سے جاری ایک سرکاری اعلامیہ میں کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :