ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی ، گھریلو سلنڈر 175روپے اورکمرشل سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا

بین القوامی منڈی میں گیس کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 370ڈالر سے کم ہو کر 300ڈالر پر آگئی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے عرفان کھوکھر کی ملاقات ، ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف آپریشن پر بات چیت

بدھ 3 فروری 2016 17:10

ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی ، گھریلو سلنڈر 175روپے اورکمرشل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 175روپے اورکمرشل سلنڈر 700روپے سستا ہو گیا ۔لوکل قیمت میں کمی کی وجہ بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہے۔ بین القوامی منڈی میں گیس کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 370ڈالر سے کم ہو کر 300ڈالر پر آگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھوکھرنے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل پی جی قیمتوں کے حوالے اور ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف آپریشن پر بات چیت کی گئی۔ ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھوکھر نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایل پی جی کی ایمپورٹ کو فیزیبل کرنے کے لیے پالیسی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو سستی گیس میسر ہو۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف اپریشن کو پایا تکمیعل تک پہنچائیں گے جس پر ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھو کھر نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کو سستی گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کہ لیے متفکہ حکمت کو ترجیح دی جائیگی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر لوکل گیس پیداواری ادارے ایل پی جی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں تو لوکل قیمت 30000روپے فی ٹن ہوجائے گی۔

ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر لوکل ایل پی جی پیداواری اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 80روپے فی کلو،910روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔

راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 110۱روپے فی کلو، 1300روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ، 120روپے کلو،1390روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ۔