کوئٹہ : گدر کے علاقہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، تین دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 17:33

کوئٹہ : گدر کے علاقہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، تین ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : کوئٹہ کے علاقہ گدر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی ترجمان نے بتایا کہ ایف سی ایک مشکوک گاڑی کی آمد کی اطلاع ملی جس پر ایف سی نے علاقہ میں ناکہ بندی کر دی۔

(جاری ہے)

ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر سکیورٹی فورسز نے گاڑی کا پیچھا کیا جس پر مبینہ دہشت گردوں نے خود کو گاڑی کے اندر ہی دھماکے سے اُڑا لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :