سندھ رینجرز کے کراچی میں اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 17:41

سندھ رینجرز کے کراچی میں اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری ۔ ذرائع

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : سندھ رینجرز کے کراچی میں اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کو 90 روز کے لیے کراچی میں تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر جاری کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس کے اختیارات حاصل ہیں۔ رینجرز اب کراچی میں بھتی خوروں ، اغواکاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر سکے گی جبکہ رینجرز دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :