پیمرا کے ممبر چوہدری اشرف گجر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پیمرا کے معاملات جس طرح چلائے جا رہے ہیں، اس سے متفق نہیں ،چیئرمین پیمرا قواعد و ضوابط کو بلڈوز کر رہے ہیں ،ساتھ نہیں چل سکتا، اشرف گجر کا موقف

بدھ 3 فروری 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پیمرا کے ممبر چوہدری اشرف گجر نے چیئرمین کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو چوہدری اشرف گجر نے ممبر پیمرا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اشرف گجر نے پیمرا کے چیئرمین سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ،چوہدری اشرف گجر نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق استعفے میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا کے جس طرح سے معاملات چلائے جا رہے ہیں، اس سے متفق نہیں ہیں،چیئرمین پیمرا قواعد و ضوابط کو بلڈوز کر رہے ہیں ،ساتھ نہیں چل سکتا۔

متعلقہ عنوان :