Live Updates

خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس (کل ) ہوگا

بدھ 3 فروری 2016 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس (کل )چار فروری کو آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ہو گا ۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کااظہار کیا جائے گا ۔چارفروری کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز،آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبد المجید ،گلگت بلتستان کے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان ،آزاد کشمیر اور ،گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلیوں کے سپیکرز بھی اجلاس میں شریک ہونگے اسی طرح وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر بھی شریک ہونگے پہلا موقع ہوگا جب ،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی قیادت کشمیر کمیٹی میں اکھٹی ہوگی اور پاکستان کے وزرات خارجہ اور کشمیر سے متعلق اعلی عہدیداروں کو مسئلہ کشمیر کو مختلف اہم فورمز پر بھر پور اندازمیں اجاگر کرنے کے لئے تجاویز سے آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اس اہم ا جلاس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر اور مسئلہ کشمیر پر قومی یاد داشت اقوام متحدہ کو پیش کرنے کے لیے وفود کی تشکیل کی جائے گی ۔ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں حکومتی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ مظفر آباد میں خصوصی کشمیر کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہو گا ۔ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین چارفروری کی شام ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین سے مشترکہ ملاقات بھی کریں گے کمیٹی کی جانب سے ان اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات