تنخواہوں کی ادائیگی، حوثی ایران کے دست نگر بن گئے
حوثیوں نے اپنے 12 لاکھ سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں کے ادائیگی کے لیے ایران سے مالی مدد کی درخواست کردی
بدھ 3 فروری 2016 18:06
صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) یمن میں حکومت کے خلاف برسر جنگ ایران نواز حوثی باغیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لالے پڑ گئے ہیں جس کے بعد انہیں اپنے پشتیبان ایران سے مالی مدد مانگنا پڑی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے ایک مصدقہ ذریعے نے بتایا کہ حال ہی میں حوثیوں نے اپنے 12 لاکھ سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں کے ادائیگی کے لیے ایران سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔
یمن میں 2015ء کے اوائل سے جاری بغاوت کی تحریک کے بعد صنعاء کو باہر سے ملنے والی امداد بند ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں باغیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کے لیے قومی خزانے میں محفوظ ذخائر، بانڈز اور کمرشل بنکوں سے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ ایک سال کے دوران قومی خزانہ بھی خالی ہو چکا ہے اور حوثی باغیوں کو تنخواہوں کی ادائی کے لیے 400 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.