’ میں پتر ویچنداں کوئی خریدے “

انصاف نہ ملنے پر گجرات کا رہائشی پانچ بیٹے فروخت کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

بدھ 3 فروری 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) ” میں پتر ویچنداں کوئی خریدے “ انصاف نہ ملنے پر گجرات کا رہائشی پانچ بیٹے فروخت کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی ناصر نامی شخص بدھ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنے پانچ بیٹوں جن کی عمریں 4سال سے 11 سال تک ہیں ان کے ہاتھ پلے کارڈ دے کر احتجاج شروع کیا ہے کہ کئی سالوں سے زمین کے تنازعہ پر مقدمات چل رہا ہے مگر انصاف اب تک نہیں ملا ہے لہذا اب فیصلہ کر لیا ہے کہ پانچ بیٹے کوئی خریدے تاکہ میں آزاد ہو کر اپنے دشمنوں سے نبرد آزما ہو سکوں ۔

پیارے سے چہرے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر لکھا تھا کہ برائے فروخت ، قیمت کوئی نہیں ، ایک کارڈ جو کہ ناصر نامی شخص نے اٹھایا ہوا تھا اس پر لکھا تھا کہ ” میں پتر ویچنداں کوئی خریدے “

متعلقہ عنوان :