ملازمین پر فائرنگ اور تشدد،اسلام آباد کی متعدد یونیز کی مذمت

72 گھنٹوں میں قاتل گرفتار کئے جائیں، حکومت کو الٹی میٹم

بدھ 3 فروری 2016 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ اور تشدد کے خلاف اسلام آباد کی متعدد یونینز نے مذمت کرتے ہوئے پی آئی اے کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا گیا کہ 72 گھنٹوں میں مظاہرین کے قاتل اور تشدد کرنے والے ملزمان نہ پکڑے گئے تو پھر ہر ادارے میں کام ٹھپ کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔

(جاری ہے)

او بی ایف ، پی ٹی سی ایل ، ڈبلیو ڈبلیو ایف و دیگر یونین نے پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ اور تشدد کرنے کی شدید مذمت کی ہے گزشتہ روز بدھ کو اسلام آباد کے ہر خود مختار اداروں کی یونین کا اجلاس بلایا گیا اور مذمتی قرار دادوں کو پاس کرنے کے علاوہ حکومت کو چیلنج بھی کیا گیا کہ وہ مزدور دشمن پالیسیوں سے باز رہیں بصورت دیگر مزدور بچاؤ حکومت ہٹاؤ تحریک کا آغاز کریں گے جو ملک کی گلی گلی تک پھیلے گا پھر حکمران اپنی ہی غلطیوں کا ازالہ نہیں کر پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :