عزیربلوچ نے ”را“سے رابطوں کا اعتراف کرلیا‘قانون نافذکرنے والے اداروں کو پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کے گھر چھاپہ اہم دستاویزات اور پاسپورٹس تحویل میں لے لئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 18:47

عزیربلوچ نے ”را“سے رابطوں کا اعتراف کرلیا‘قانون نافذکرنے والے اداروں ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے روابط کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ کراچی سے فرار کے بعد اسی ایجنسی کی مدد سے پہلے ایران، پھر مسقط اور دبئی پہنچا تھا جہاں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماو¿ں نے بھی اس سے رابطہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ نے محکمہ لیبر، پولیس اور فشریز میں بھرتیاں کروانے اور فشریز کے گرفتار وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی سے اسلحے کی خریدوفروخت کا بھی انکشاف کیا۔ عزیر بلوچ نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کو لیاری میں روپوش کروایا تھا۔ ادھر لیاری سے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کے گھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور پاسپورٹس تحویل میں لے لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آدھا گھنٹہ پوچھ گچھ کی اور عزیر بلوچ سے متعلق بھی سوالات کئے۔

عزیربلوچ نے ”را“سے رابطوں کا اعتراف کرلیا‘قانون نافذکرنے والے اداروں ..

متعلقہ عنوان :