سی ڈی اے مزدور یونین کا پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی
مذاکرات کے ذریعے مسائل کا بہتر حل نکالتے ہوئے محنت کشوں کے تحفظات دور کئے جائیں، مرکزی عہدیداران
بدھ 3 فروری 2016 19:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن گروپ کے مرکزی عہدیداران میں شامل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی و دیگر نے پی آئی اے ملازمین کی جانب سے کراچی میں نکالی جانے والی پر امن احتجاجی ریلی میں ملازمین کے جاں بحق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج جمہوری روایت کا حصہ ہے جبکہ پی آئی اے کے پرامن ملازمین کی نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی پر واٹر کینن ،لاٹھی چارج کا استعمال ، فائرنگ کا واقعہ اورتشدد کا رحجان قابل مذمت ہے ،اس واقعے میں جہاں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہاں حکومت کی نیک نامی بھی سوالیہ نشان بن گئی ،ہمارے ملک کا آئین اور پارلیمنٹ ہر محنت کش تنظیم کو اپنے حقوق کی خاطر احتجاج کا حق دیتا ہے اور حکومت پاکستان نے آئی ایل او کنونشن کے تحت اس حق کو تسلیم کیا ہے ،پی آئی اے ملازمین کے مسلسل احتجاج سے جہاں ادارے اور قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے وہاں ملازمین پر تشدد نے حکومت کے خلاف نفرت کی فضا کو ابھارا ہے ،ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ادارے میں موجود ملازمین کے منتخب نمائندوں اور ایکشن کمیٹی کے اراکین سے بات چیت و مذاکرات کے ذریعے مسائل کا بہتر حل نکالتے ہوئے محنت کشوں کے تحفظات کو دور کرے ،سی ڈی اے مزدور یونین پی آئی اے ،واپڈا ،اوجی ڈی سی سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اور ہمارامطالبہ ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے وہاں موجودہ انتظامی خرابیوں کو دور کر کے اداروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے ،سی ڈی اے مزدور یونین اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.