سعودی مجلس شوری نے ہفتے میں 2 چھٹیوں اور 40 گھنٹے ڈیوٹی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 20:26

سعودی مجلس شوری نے ہفتے میں 2 چھٹیوں اور 40 گھنٹے ڈیوٹی کے فیصلے کو درست ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء)سعودی مجلس شوری نے ہفتے میں 2 چھٹیوں اور 40 گھنٹے ڈیوٹی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوری کی جانب سے ملک بھر میں ہفتے میں چھٹیوں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی مجسلس شوری نے ہفتے میں 2 چھٹیوں اور 40 گھنٹے ڈیوٹی کے سابقہ فیصلہ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی مجلس شوری کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہفتہ میں دو دن کی چھٹی کے فیصلے کا دائرہ سعودی ملازمین تک محدود رکھا جائے۔غیر ملکیوں کو دو دن کی چھٹی نہ دی جائے کیونکہ ایسا کرنے پر سعودی شہری نجی اداروں کی طرف راغب ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تاہم اس حوالے سے مجلس شوری کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔