چینی عوام پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے اردو موبائل ایپ پروگرام کا آغاز دونوں ممالک مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے ہے ،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے ،پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تے ہیں، اس ایپ سے دونوں ممالک مابین اعتماد کو مزید فرو غ اور خطے میں امن و امان کی کوششوں میں مدد ملے گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا چینی کمپنی کی جانب سے پاک چین ثقافت کے فروغ کیلئے اردو ویب ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اردو ایپ کے اجراء سے پاکستان اور چین کے مابین ثقافت اور میڈیا کو فروغ ملے گا ، سن ویڈو نگ

بدھ 3 فروری 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چینی عوام پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے،چینی کمپنی کی جانب دونوں ممالک کے مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے اردو موبائل ایپ پروگرام صحیح وقت میں شروع کیا گیا،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تی ہے اردو موبائل ایپلیکشن سے پاکستانی عوام کو دوست ملک چین کی ثقافت اور مفید معلو مات مل سکے گی ،جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور دوستی کو فرو غملے گا اور خطے میں امن و امان کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں مدد ملے گی ۔

وہ بدھ کو پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے چینی کمپنی واچنگ کی جانب سے پاک چین میڈیا اور ثقافت کے فروغ کیلئے بنائی گئی"بے سرحد میڈیا" اردو ویب ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ ،سینیٹر طلحہ محمود ،پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ،چینی کمپنی واچنگ کے میڈیا ڈائریکٹر ،پاک چین اقتصادی راہ داری میڈیا فورم کے چیئرمین طاہر خلیل سمیت چینی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ انسٹیوٹ اور چینی کمپنی کو اردو ویب سائٹ کی لانچنگ کر نے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے اردو ویب سائٹ کا اجراء چین اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات کا ثبوت ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی عوام پاکستان کے ساتھ کتنا لگاؤ رکھتی ہے،چینی کمپنی کی جانب دونوں ممالک کے مابین ثقافت اور میڈیا کے فروغ کیلئے اردو موبائل ایپ پروگرام صیح وقت میں شروع کیا گیا،دور جدید میں موبائل اہم ضرورت ہے پاکستا ن میں 2.5کروڑ عوام موبائل استعما ل کر تی ہے اردو موبائل ایپلیکشن سے پاکستانی عوام کو دوست ملک چین کی ثقافت اور مفید معلو مات مل سکے گی ،جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور دوستی کو فرو غ ملے گا۔

اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ اردو ایپ کے اجراء سے پاکستان اور چین کے مابین ثقافت اور میڈیا کو فروغ ملے گا اور پاکستانی عوام کو چین کی ثقافت جاننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اردو ویب سائٹ سے دونوں ممالک کے مابین دوستی مزید بڑھے گی اور دونوں ممالک کی عوام کو درپیش باہمی چیلنجز کے حل میں مدد ملے گی