تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ، از خود تجاوزات ختم نہ کی گئی تو مذید مقدمات دیئے جائیںگئے: اسسٹنٹ کمشنر چونیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 21:14

تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ، از خود تجاوزات ختم نہ کی گئی تو مذید ..

الہ آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء)تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ، از خود تجاوزات ختم نہ کی گئی تو مذید مقدمات دیئے جائیںگئے اسسٹنٹ کمیشنر چونیاں ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرچونیاں شیخ سلیم خالد نے ٹی ایم او کے عملہ کے ہمراہ الہ آبادچوک،کنگن پورروڈ،چونیاں روڈاور دیپالپورڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا سڑک بلاک کرنے ،گندگی پھیلانے پر پانچ دوکانداروں حاجی بشیر احمد،محمد اختر،نوید وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کروائے اور نرخ نامے اویزاں نہ کرنے پرمتعدد دوکانداروںکو10ہزار روپے جرمانے کیئے اسسٹنٹ کمشنرچونیاں شیخ سلیم خالد نے صحافیوں کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک میں کھڑے ہونے والے رکشے اور ریڑھیاں بھی غیر قانونی اور ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں کل پھر اپریشن کیا جائے گا اگردوکانداروں نے از خود ناجائز تجاوزات ختم نہ کی تو مذید مقدمات اور جرمانے کیئے جائیں گے