ریسکیو 1122 کی گورنمنٹ گرلز کالج چونیاں کی طالبات کو سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 21:16

ریسکیو 1122  کی گورنمنٹ گرلز کالج چونیاں کی طالبات کو سیفٹی کے حوالے سے ..

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء)گورنمنٹ گرلز کالج چونیاں کی طالبات کو سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ 1122ریسکیو کے آفیسرسیدتنویرحسین سبزواری ، نفیس احمد بدر اور شفٹ انچارج وقاص بلال نے ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دوران ایمرجنسی بھگدڑ کا مظاہرہ نہ کریں اور محفوظ مقامات پر جاکر پناہ لے لیں اور سکیورٹی اداروں کے کنٹرول سنبھالنے کا انتظار کریں۔

(جاری ہے)

اس دوران اگر موقعہ ملے تو ایمرجنسی گیٹ سے انتہائی خاموشی سے نکلنے کی کوشش کریں۔ دوران ٹریننگ ایمرجنسی نمبر ز بھی بتائے گئے اور ہنگامی انخلاءکے دوران اساتذہ اور سٹوڈنٹس کے کردار کے حوالے سے بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ریسکیوسٹاف نے بتایا کہ کالج کی دیواریں کم از کم آٹھ فٹ تک ہونی چاہئیں اور خاردارتاریں بھی لگائی جائیں۔ پرنسپل مسز شہناز شاہد نے بتایا کہ اس حوالے سے متعدد مرتبہ ڈی سی او قصور کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مگر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ ریسکیو کے افسران سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ کی فراہمی اور ان کی ٹریننگ یقینی بنانے کی بھی تلقین کی