الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر ا ی ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، ٹینڈر جلدجاری ہونگے ، ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی،اس کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا،تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی
وفاقی وزیر زاہد حامد کا ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کے اجلاس سے خطاب
بدھ 3 فروری 2016 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا، ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی،ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا،تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی۔
بدھ کووفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں زاہد حامد نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین اور رولز سے متعلق مسودہ 2ہفتوں تک مکمل کر لیں گے، نادرا کے ڈیٹا بیس میں کنورٹر لگانے سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق آسان ہو گی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ نادرا نے بائیومیٹرک مشین کے استعمال کے لئے کنورٹر لگانے کی تجویز دی ہے،الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا۔
زاہد حامد نے کہاکہ ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائی گی، ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ کیا جائے گا۔ تجربہ کام ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائیگی۔انتخابی اصلاحات کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو مجوزہ انتخابی قانون میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیپٹر کی 15 فروری تک منظوری دینے کی ہدایت بھی کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.