ڈاکٹر حسن محی الدین کامعروف ادیب انتظار حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 3 فروری 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے معروف ادیب و افسانہ نگارانتظار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظار حسین محب وطن علمی و ادبی شخصیت تھے، ادبی حلقوں میں انہیں مدتوں یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور،میجر(ر) محمد سعید، خواجہ عامر فرید کوریجہ رریاض عباسی، بریگیڈیر(ر)مشتاق احمدو دیگر نے بھی انتظار حسین کے وصال پر اظہار افسوس کیا۔