قائداعظم یونیورسٹی میں سکیورٹی سخت، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات

بدھ 3 فروری 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ،یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سب سے بڑی اور بہترین یونیورسٹی میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا، یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے اور یونیورسٹی میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اورموٹرسائیکل کی چیکنگ شروع کر دی گئی ، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

03 فروری۔2016ء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کا مکمل تعاون حاصل ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ ز کو اسلحہ فراہم کریں گے اور یونیورسٹی کے گشت کیلئے سکیورٹی گارڈز کو وہیکلز بھی مہیا کی جائیں گی ہمیں یونیورسٹی کی دیوار کیلئے فنڈز بھی ملے ہیں جس میں ہم مکمل دیوار بنائے گے۔ ڈاکٹر فضل چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ یونیورسٹی کی زمین جو غیر قانونی طور پر مختلف لوگوں کے قبضہ میں ہے اس زمین کا قبضہ ختم کروا کے یونیورسٹی کو واپس دلائی جائے گی

متعلقہ عنوان :