یاسرشاہ کی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کودستیابی کا امکان روشن

بدھ 3 فروری 2016 21:53

یاسرشاہ کی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کودستیابی کا امکان روشن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے ڈوپنگ کیس میں یاسرشاہ دوسے چارسال کے بجائے تین سے چھ ماہ پابندی عائد ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ سی اواو سبحان احمد نے لیگل اورمیڈیکل ماہرین کے ساتھ آئی سی سی حکام سے ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی۔ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے لیگ اسپنر یاسرشاہ کو ستائیس دسمبر کومعطل کردیاتھا، جبکہ یاسرشاہ نے غلطی کااعتراف کرتے ہوئے بی سیمپل ٹیسٹ کرنے کی درخواست نہیں کی۔

اور پی سی بی کو آگاہ کردیا کہ انہوں نے غلطی سے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا کھالی تھی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد نے قانونی اورمیڈیکل ماہرین کے ساتھ آئی سی سی اور اینٹی ڈوپنگ حکام سے ملاقات کی اور انہیں لیگ اسپنر کیبے داغ ماضی، غلطی سے بلڈپریشر کی دوا لینے،اور ماہرین کی رائے سے ا آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اورانہیں یاسرشاہ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے پرقائل کرنے کی کوشش کی۔

آئی سی سی میں جمع کردہ دستیاویزات میں کپتان مصباح الحق کی جانب سے لیگ اسپنر کے کردار کے بارے میں حلف نامہ بھی شامل ہے۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق یاسرشاہ کے ڈوپنگ کیس کا فیصلہ فروری کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔ پی سی بی ذرائع کوامیدہے کہ فراہم کردہ دستاویزات اورحقائق کی روشنی میں لیگ اسپنر پر دوسے چار سال کے بجائے تین سے چھ ماہ کی پابندی عائد ہوگی۔ اس طرح وہ انگلینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :