یو فون نے پاکستان میں بچوں کیلئے ٹریکنگ واچ متعارف کروا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 21:57

یو فون نے پاکستان میں بچوں کیلئے ٹریکنگ واچ متعارف کروا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) یو فون نے پاکستان میں بچوں کیلئے ٹریکنگ واچ متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی یوفون کی جانب سے کئی شاندار موبائل فونز متعارف کروانے کے بعد اب ایک اورشاندار شاہکار مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ یوفون نے بچوں کیلئے ایک ٹریکنگ واچ متعارف کروائی ہے۔ اس گھڑی کی خصوصی بات یہ ہے کہ اس میں موبائل سم کا استعمال کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے نہ صرف فون کالز کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچوں کی لوکیشن کو بھی جان سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس گھڑی کی قیمت 6999 روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :