رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کے بیٹے محی الدین کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 22:31

رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کے بیٹے محی الدین کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کے بیٹے محی الدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین انصاری کے بیٹے محی الدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محی الدین کو ایک خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ محی الدین کیخلاف 5 روز قبل خاتون سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ غیاث الدین مسلم ن کے ٹکٹ پر شکرگڑھ کے حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔