نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کا شکست بھلانے کیلئے آفریدی سیر سپاٹوں میں مصروف

بدھ 3 فروری 2016 22:59

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کا شکست بھلانے کیلئے آفریدی سیر سپاٹوں ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 فروری- 2016ء)بوم بوم آفریدی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا غم بھلانے کیلئے دبئی میں پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی دعوتیں اڑانے میں مصروف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی خبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتے ہیں، چاہے کیویز سے شکست کا معاملہ ہو یا اپنی کارکردگی کے گن گانا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ملبہ دوسرے کھلاڑیوں پرڈال دیا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بوم بوم آفریدی دبئی میں موج مستیاں کر رہے ہیں۔ کہیں کشتی میں جھینگوں کی دعوت اڑائی جا رہی ہے تو کہیں فینز کے ساتھ تصاویر بنوائی جا رہی ہیں۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر گرینٹ فلاور بھی بوم بوم کیساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ غرض پی ایس ایل اور بوم بوم کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔پی ایس ایل پی سی بی کی ایک اچھی کوشش ہے جو پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کے دروازے کھولنے کا ایک راستہ ہے۔ قومی ٹیم جلد ہی پی ایس ایل کی سنسنی خیزی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست بھول جائیگی۔