وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف ،ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے 8500پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں

بدھ 3 فروری 2016 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3فروری۔2016ء) وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کروادی گئی ،ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے 8500پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کروا دی گئی ہے ۔شہری وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے اپنے موبائل سے 8500پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ خواہشمند افراد وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے قریبی آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :