وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں سلنڈر دھماکے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس،تحقیقات کا حکم،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

بدھ 3 فروری 2016 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی بچی کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو حسن ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے میں 4بچوں کی شہادت کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی بچی کو علاج معالجے کے لئے بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کری ۔ شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔