عجیب و غریب بیماری میں‌مبتلا بھارتی بہن بھائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 11:55

عجیب و غریب بیماری میں‌مبتلا بھارتی بہن بھائی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک اٹھارہ سالہ بچہ اور اس کی ساتھ سالہ بہن ایک عجیب وغریب اور ُپر اسرار بیماری میں مبتلا ہیں۔ جس نے ان کی جلد کو اتنا جھُری دار بنا دیا ہے کہ ان کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بوڑھا شخص ہے۔تفصیلات کے مطابق کیشو کُمار اور اس کی بہن انجلی کُماری کو جوڑوں کی درد کی شکایت ہوئی ، جس کے بعد ان کا چہرہ سوجھ گیا اور جسم کی جلد پر جھُریاں آ گئیں۔

(جاری ہے)

لیکن اکے والدین چالیس سالہ شتروگھن ، ان کی اہلیہ پینتیس سالہ رنکی دیوی اور بڑی بہن گیارہ سالہ شلپی مکمل طور پر نارمل ہیں۔جبکہ دیگر دو بہن بھائیوں کو ان کی جلد کی وجہ سے تنگ بھی کیا جاتا ہے گھر سے باہر نکلنے پر ارد گرد کے متعدد لوگ ان کو غور غور سے دیکھتے بھی ہیں۔والدین اپنے بچوں کے علاج کے خواہشمند ہیں لیکن بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو کیوٹس لاکسا کے نام سے جاناجاتا ہے، ڈاکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے اس عجیب و غریب بیماری میں مبتلا بہن بھائیوں کی ایک ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :